theater par fahashi ki ijazat nahi di ja sakti

عظمی بخاری کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ۔۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے اپنے بیان کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں سیکیورٹی خدشات اور سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عظمٰی بخاری کے وکیل علی بخاری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کو درپیش سیکیورٹی مسائل کے باعث عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں، جبکہ بطور وزیر ان کی اہم سرکاری مصروفیات بھی اس امر میں رکاوٹ ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عظمٰی بخاری کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عدالتی کارروائی میں مکمل تعاون بھی یقینی بنایا جا سکے اور سیکیورٹی خدشات سے بھی بچا جا سکے۔واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے عظمٰی بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جس میں فلک جاوید، عتیق ریاض سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے مذکورہ مقدمے میں عظمٰی بخاری کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، تاہم اب عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں