عظمی بخاری کا اے پی این ایس ارکان کو عشائیہ۔۔

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس) کی  ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کے  اعزاز میں  عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں ملک بھر سےخبارات کے سینئر ناشرین، ایڈیٹرز اور میڈیا ہاؤسز کے سربراہان نے شرکت کی۔عشائیہ کے دوران صحافتی مسائل، پرنٹ میڈیا کے چیلنجز، اشتہارات کی پالیسی، حکومت اور اخبارات کے درمیان بہتر تعاون سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اطلاعات نے پرنٹ میڈیا کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت اخبارات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اے پی این ایس کے اراکین نے وزیرِ اطلاعات کی دعوت  کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب حکومت کی میڈیا دوست پالیسیوں کو سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں