لاہور پریس کلب کے انتخابات میں صدر کے امیدوار، سینئر صحافی اعظم چوہدری نے پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے صحافیوں کو کالی بھیڑیں اور شرپسند کہنے ،لاہور پریس کلب کے انتخابات دسمبر سے جنوری تک کروانے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا ہےاعظم چوہدری کا کہنا تھاکہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کی اور پریس ریلیز جاری کی، صحافیوں کو شرپسند ،کالی بھیڑیں کہا، یہ بھی کہا کہ انتخابات پریس کلب کے انکی مرضی کے مطابق دسمبر اور جنوری میں ہوں گے، آپ کو کیسے یہ حق مل گیا کہ مداخلت کریں،صحافیوں کی تقسیم کریں، پریس کلب کے انتخابات کا فیصلہ کریں، صحافیوں کو کالی بھیڑیں کہیں ہم الیکشن لڑیں،ہاریں جیتیں یہ صحافیوں کا اندرونی معاملہ ہے، ہم الیکشن لڑ رہے تھے ، ایک سیدھا ایجنڈہ ہوتا ہے کمیونٹی کے مفاد کا، روزگار کے تحفظ کا ،پلاٹوں کا، یہ اب انہوں نے نیا ایجنڈہ پیدا کر دیا، کہ صحافیوں کو کالی بھیڑیں کہا، شرپسند کہا، یہ انتخاباب تب ہو گا جب حکومت معافی نہیں مانگے گی اور صدر جنہوں نے پریس ریلیز جاری کروائی جب تک وہ معافی نہیں مانگیں گے تب تک ہم انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔۔
عظمی بخاری معافی مانگیں ورنہ الیکشن نہیں ہونگے دیں گے، اعظم چودھری۔۔
Facebook Comments
