bushra ansari kon hein nahi janata

عدالت نے پولیس کو ڈکی بھائی کی گرفتاری سے روک دیا۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی خطرناک ڈرائیونگ اسسٹنٹ کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ڈکی بھائی نے اپنے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے دو مقدمات دائر کیے جانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر سماعت ہوئی۔جسٹس شہباز رضوی نے یوٹیوبر کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈکی بھائی خود بھی پیش ہوئے۔عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ آئندہ ماہ مئی میں اپنے خلاف ہونے والے ٹرائل میں عدالت میں پیش ہوں۔ڈکی بھائی کے خلاف خطرناک اسٹنٹ کرنے کے کیس کا ٹرائل 5 مئی کو ہوگا، جس میں یوٹیوبر پیش ہوں گے۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نیند میں نہیں تھے۔ڈکی بھائی کے مطابق ان پر لگایا گیا الزام بھی غلط ہے کہ وہ پاؤں سے گاڑی چلا رہے تھے، انہوں نے اسٹیئرنگ پر نہیں بلکہ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پاؤں رکھے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نیند میں تھے، ان کی ایک آنکھ بند تھی لیکن دوسری آنکھ سے وہ دیکھ رہے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنے دعوے ثابت کرنے کے شواہد موجود ہیں اور وہ عدالت میں پیش کریں گے، وہ میڈیا کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کرنے نہیں آئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں