عامرلیاقت نازیباوڈیوکیس، دانیہ شاہ پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کردی گئی۔سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے عدالت کو بتایا کہ ملزم یاسر شامی کو عدالت بری کرچکی ہے، دانیہ شاہ پر یہ کیس نہیں بنتا ہے، دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیوز نہیں بنائی نہ ہی بھیجی، آج ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر بھی نہیں پہنچے۔وکیل کے مطابق ہم نے دانیہ شاہ کی بریت کی درخواست دائر کردی ہے،جس میں مدعی اورایف آئی اے کو نوٹس دیاگیا ہے کہ وہ آکر اپنے دلائل دیں۔عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کرکے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں