نیوز ون کی معروف اینکر عاصمہ اقبال آجکل جی ٹی وی میں اپنے شو کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔پپو کے مطابق وہ رات دس بجے، جی ٹی وی کی اسکرین پر سوموار سے جمعرات تک کا شو کرتی دکھائی دیں گی، اسی وقت جی ٹی وی پر سینئر اینکر امیر عباس “جمہوریت” کے نام سے نیوز شو کرتے تھے جنہیں جی ٹی وی نے الوداع کہہ کر عاصمہ اقبال کو ویلکم کہنے کا فیصلہ کیا عاصمہ اقبال اس سے پہلے پی ٹی وی سے وابستہ تھیں ان کا شمار پی ٹی وی کے اچھے نیوز اینکرز میں ہوتا تھا اس سے پہلے وہ جیو، ایکسپریس، بول ، آج نیوز سمیت کئی نیوز چینلز سے بطور نیوز اینکر منسلک رہی ہیں،پپو کے مطابق نیوز ون سے انہیں ابھی تک واجبات نہیں ملے۔انہیں اس نئے شو میں سینئر جرنلسٹ احسان کوہاٹی عرف سیلانی کی معاونت بھی رہے گی بطور کنٹینٹ پروڈیوسر وہ نیوز ون میں بھی عاصمہ اقبال کے ساتھ تھے ۔احسان کوہاٹی پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی جانی مانی شخصیت ہیں ۔پرنٹ میڈیا میں وہ سیلانی کے نام سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ اسی لئے عاصمہ اقبال ساتھ کھینچ لائی ہے پپو کا کہنا ہے کہ احسان کوہاٹی المشہور سیلانی کو ایک اور چینل نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے عاصمہ اقبال کے کہنے پر جی ٹی وی کی آفر پر جی کردی۔۔
