استاد سلامت حسین جیسے فنکار پاکستان کی شناخت ہیں جنھوں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے ملک کی شناخت کرائی ہے ان پر بلا شبہ ہر پاکستانی کو فخر ہے یہ بات انھوں نے ملک کے صدارتی ایوارڈ یافتہ بانسری نواز استاد سلامت حسین کی سالگرہ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور عظیم ایڈوکیٹ کی جانب سے کیا گیا تھا ،تقریب میں معروف کمپیئر و سنگر ڈاکٹر ہما میر ،پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے رکن حسن امام صدیقی ،فاروق عرشی ،پروفیسر عثمانی ،سرفراز احمد ،نسیم شاہ ایڈوکیٹ ،بین الاقوامی پروموٹر ناصر شیخ، سنئیر صحافی نیاز کھو کر ،شمس کیریو, صنوبر خان ثانی،جاوید جئے جا ،فرقان احمد،محمد رفیق ،ریحان محمود ،محمد آصف ،اختر شاہین رند،وسیم خان ،فوٹو جرنلسٹ بابو اور رانا طاہر کے علاؤہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ،حسن امام صدیقی نے استاد سلامت حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی وہ ثقافتی شخصیت ہیں جنھوں نے ایک مشکل ساز بانسری کے زریعے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا ہے ،استاد سلامت حسین نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ کراچی پریس کلب میں میری سالگرہ کا اہتمام کیا گیا میں تمام منتظمین کا شکرگزار ہوں،شرکاء کی فرمائش پر استاد سلامت حسین نے بانسری پر پاکستان کے فوک اور فلمی نغمات کی سریلی دھنیں بھی سنائیں ،اخر میں فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبد الوسیع قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگوں کو ان کی زندگی میں ہی سراہے جانے کی روایت ڈالنی ہوگی
صدارتی ایوارڈ یافتہ بانسری نواز استاد سلامت حسین کے اعزاز میں تقریب
Facebook Comments
