sahafi ke qatilo ki giraftari par izher e itmenan

صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری پر اظہاراطمینان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے صحافی اللہ ڈو عرف ای ڈی شر کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اورڈی آئی جی سکھر ایس ایس پی خیر پور اور پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کی ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ کے ارکان نے صحافی اللہ ڈنو عرف ای ڈی شر کے قتل سے صحافی برادری میں تشویش اور عدم تحفظ کا احساس شدت اختیار کر گیا تھا جان محمد مہر نصر اللہ گڈانی سمیت دیگر صحافیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا اور اسی دوران چند روز قبل قتل ھو نے والے صحافی کے قاتل کی گرفتاری سے یہ امید پیدا ہوگئی ہے  کہ جان محمد مہر اور دوسرے شہید صحافیوں کے قاتل بھی جلد قانون کی گرفت میں آجائیں گے۔ کے یو جے کی مجلس عاملہ نے مزید کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کریں تو صحافیوں سمیت ھر شہری اپنے آپ کو محفوظ تصور کرے گا بیان میں متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ قاتل اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں