صحافی کے خلاف بار بار مقدمات کا اندراج روکا جائے، پی ایم سی۔۔

پاکستان میڈ یا کونسل کی مرکزی و صوبائی قیادت نے صحافیوں کے خلاف درج ہونے والے بے بنیاد مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے باوجود مشکلات سے دوچار ہے۔ آئے روز صحافیوں کی آواز دبانے کے لئے بے بنیاد مقدمات درج کیئے جاتے ہیں۔ صحافی کرپشن بے نقاب کرتا ہے تو کرپٹ عناصر کی جانب سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سچ دیکھا نا آخر جرم کیوں ؟ کراچی 21 نیوز کے کرائم رپورٹر محمد جنید سا گر پر حقائق سامنے لانے پر بار بار بے بنیاد مقدمات درج کروانا نا قابل برداشت عمل ہے۔ پاکستان میڈیا کو نسل کے مرکزی پیٹرن انچیف محمد سعید شاہ، مرکزی صدر مہر حمید انور ، مرکزی سینئر نائب صدر مقصود احمد ، مرکزی نائب صدر میاں افتخار رامے ، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر کلیم اللہ ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری، مرکزی کو آرڈینیٹر میاں خرم شہزاد نے ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر مہر حمید انور کا کہنا تھا کہ کراچی 21 نیوز کے کرائم رپورٹر محمد جنید ساگر پر حقائق سامنے لانے پر بار بار بے بنیاد مقدمات درج کرنا اور آوازد بانا انتہائی نامناسب عمل ہے۔ اب اس سلسلہ کو روکنا ہو گا۔ پی ایم سی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے اور اس میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں