پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری اور سینئر صحافی و تجزیہ کار عبد المجید ساجد کے گھر سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں لاپتہ ہونے ، گمشدگی اور کچھ گھنٹوں بعد پراسرار بازیابی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اغوا کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یو جے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،نائب صدر ندیم زعیم ، جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ممبران ایگزیکٹو کونسل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جس طرح سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری عبد المجید ساجد کو رات گئے جس شرمناک انداز میں ان کے گھر سے چند افراد نے اٹھایا اور تقریبا دس مینٹ کے قریب ان کے گھر کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے کر خوف و ہراس پیدا کیا گیا وہ قابل شرم اور قبل مذمت ہے ۔ پی یو جے جے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ عبدالمجید ساجد کے اغوا کا واقعہ کے درپردہ جو عناصر بھی ملوث ہیں وہ سب درحقیقت ریاست کے خلاف بیانیہ کو عملی طور پر سپورٹ کررہے ہیں ۔ ایسے واقعات سے نہ صرف صحافیوں اور اداروں کے مابین دوری پیدا ہوتی ہے بلکہ عام لوگوں میں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔ پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

صحافی کے اغواسے مزید دوریاں پیدا ہوں گی، پی یوجے۔۔
Facebook Comments