اسلام آباد ہائی کورٹ نے قابلِ اعتراض ٹوئٹ کے الزام میں صحافی کے خلاف ایف آئی اے کے مقدمے کے معاملے پر سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے نوٹس صحافی خالد جمیل کی مقدمے کے اخراج کی درخواست پر جاری کیے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے 11 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔اس حوالے سے درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان وڑائچ کا کہنا ہے کہ پیکا سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے کیسز میں صرف وفاقی حکومت مدعی ہو سکتی ہے۔
Facebook Comments