معروف کالم نگار اور ایڈیٹر نور خان یوسفزئی کے صاحبزادے، میڈیا پروفیشنل صحافی فیضان خان یوسفزئی نے اپنی جان کو لاحق خطرے کی نشاندہی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں ان کی زندگی کو نقصان پہنچانے کی واضح نوعیت کی دھمکیاں شامل ہیں۔فیضان خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے وہ مسلسل دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی سکیورٹی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے جلد از جلد حفاظتی اقدامات کریں تاکہ نہ صرف ان کی جان محفوظ رہے بلکہ میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا پیغام بھی دیا جا سکے۔اس موقع پر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی فیضان خان یوسفزئی کی حمایت کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ فوری کارروائی کریں۔ صحافی رہنماؤں نے کہا کہ کسی بھی صحافی کو دھمکی دینا یا ان کے پیشہ ورانہ کام میں رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔فیضان خان یوسفزئی نے میڈیا کمیونٹی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں تاکہ میڈیا کے کارکن بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
صحافی کو دھمکیاں، جان کو خطرہ۔۔۔
Facebook Comments
