sahafi colony mein bhenso ke baray bangye

صحافی کالونی میں بھینسوں کے باڑے بن گئے

 صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کے وفد نے چیئرمین شیرافضل بٹ اور جنرل سیکرٹری و پریس کلب گورننگ باڈی کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے رکن محبوب چوہدری کی زیرقیادت ایف بلاک کا مطالعاتی دورہ کیا وفد جب ایف بلاک میں پہنچا تو وہاں بیرونی چاردیواری بدستور جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی دوتین گھروں نے گیٹ بھی نکالے ہوئے تھے اکثر گٹروں کے ڈھکن غائب تھے ملحقہ بستی کے بچے کھیل رہے تھے جبکہ آخری کونے میں بھینسوں کا باقاعدہ باڑہ بنا ہوا تھا ایف بلاک کی حالت دیکھ کر وفد کے ارکان بہت مایوس ہوئے انہوں نے پی جے ایچ ایف اور واسا کی ناقص کارکردگی پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا بعدازاں ایف بلاک کور کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں پریس کلب گورننگ باڈی اور ایف بلاک ڈویلپمنٹ کمیٹی کے رکن محبوب چوہدری نے بریفنگ میں بتایا کہ کلب کے صدر ارشد انصاری اور چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی افضال نے باڈی کی میٹنگ میں بتایا کہ وہ سرکاری محکموں سے رابطے میں ہیں اور ایف بلاک میں بجلی کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع ہو جائے گا اجلاس میں کلب باڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ مریم نواز اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافی کالونی ایف بلاک میں بھی  تجاوزات کا خاتمہ کروا کر ترقیاتی کام جلد شروع کروائے جائیں کور کمیٹی کے وفد اور اجلاس میں قاضی طارق عزیز ، جواد رضوی ، فرمان قریشی عمران نومی ، محمد شاہد ، طاہر بخاری اور ستار چوہدری بھی شریک تھے جبکہ نائب صدر صائمہ نواز نے محبوب چوہدری کو فون پر بتایا کہ گورننگ باڈی کی ایف بلاک ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے گا اس موقع پر قاضی طارق عزیز کی زیرقیادت ایف بلاک کور کمیٹی کی لیگل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں