sahafi colony F block ke hafte mein demarkation hogi

صحافی کالونی ایف بلاک کی ہفتے میں ڈیمارکیشن ہوگی ،کورکمیٹی

صحافی کالونی ایف بلاک کور کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس گزشتہ روز چیئرمین شیر افضل بٹ کی زیرصدارت آن لائن منعقد ہوا جس میں شیر افضل بٹ نے سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پی جے  ایچ ایف کے ساتھ اپنی گفتگو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طاہر رضا ہمدانی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ صحافی کالونی ایف بلاک کے الاٹی صحافیوں کو ایک ہفتے میں پلاٹوں کی ڈیمارکیشن دے دی جائے گی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی جمعہ کو ہوجائے گا جبکہ سلیم ساگر نے شیر افضل بٹ کو بتایا کہ سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے انہیں ڈیمارکیشن اور ترقیاتی کام جلد کروانے کی ہدایت کی ہے کور کمیٹی کے آن لائن اجلاس میں وائس چیئرمین اسجد شہزاد ، جنرل سیکرٹری محبوب چوہدری ، خزانچی سرفراز بٹ ، سیکرٹری اطلاعات صبا ممتاز بانو کے علاوہ فرمان قریشی ، فوزیہ غنی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں