صحافی پر تشدد ناقابل قبول ہے، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دو سینیر صحافیوں کی ٹرولنگ اور دھمکیوں کے بعد تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ علیمہ خان سے سوال پوچھنے کی پاداش میں پہلے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دو سینئر صحافیوں طیب بلوچ اور فیصل حکیم کی پہلے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی اور انکے خلاف کارکنوں کو بڑھکایا گیا بعد میں آج علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا ٹاک کے موقع پر سینئر صحافی طیب بلوچ اور دیگرہر تشدد کیا گیا اور گالی گلوچ کی گئی اور پی ٹی آئی لیڈر شپ تماشائی بنی رہی۔ جس کے بعد صحافیوں کی جانب سے میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ صحافی اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں اور اس دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ اپنے کارکنوں کو میڈیا پر تشدد سے باز رکھیں۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کی سوشل میڈیا ٹرولنگ  اور تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں