چنیوٹ کے تھانہ سٹی میں صحافی راجہ نواز ماہی قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے اپنے فیصلے میں قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان، مدثر اور مبشر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ ملزمان پر 5 اپریل 2023 کو ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر راجہ نواز ماہی پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں 521/23 زیر دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
Facebook Comments