پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف20نومبر کو کراچی پریس کلب تا وزیراعلی ہاؤس مارچ کیلئے قائم سندھ ایکشن کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے رابطہ مہم شروع کردی جبکہ اس سلسلے میں کمیٹی کے وفد نے کنوینر مظہر عباس کی سربراہی میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی سے ملاقات کی، ملاقات میں مجوزہ مارچ کے حوالے سے انہیں آگاہی دینے کے علاوہ سوسائٹی ارکان کو مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، سیکرٹری جنرل اے پی این ایس کی جانب سے مارچ کی مکمل حمایت کے علاوہ سوسائٹی کے ایگزیکٹو اجلاس میں مارچ کا معاملہ ارکان کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Facebook Comments