بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صحافی سے بدتمیزی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر قومی اسمبلی میں مزمتی قرارداد جمع کردی گئی ہے۔اسمبلی اجلاس میں صحافی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی بدسلوکی پر قرارداد پیش کرنے کےلیے رولز معطل کیے گئے۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میڈیا نے عوام کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی، ہم ان کے کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس معاملے کو مزید جاننا چاہتے تھے، علی امین گنڈاپور کے ساتھ معاملہ ہوا تو ہم میڈیا کے پاس گئے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ وہاں جیل میں کیا معاملہ ہوا؟ ہم پیکا کے معاملے پر بھی میڈیا کے ساتھ تھے۔اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین مسلسل شور شرابہ اور احتجاج کرتے رہے، انہوں نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
صحافی سے بدتمیزی ، پی ٹی آئی کی مذمتی قرارداد کی مخالفت۔۔
Facebook Comments
