صحافی جس کسمپرسی کا شکارہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پی ایف یوجے ورکرز

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سیکریٹری جنرل شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالرزاق چشتی نے لاہور پریس کلب کے ممبر اور سینئر صحافی سجاد کاظمی کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں صحافی غیر محفوظ ہوتے جارہے ہیں، سجاد کاظمی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کی کوریج کررہے تھے کہ انہیں لاہور پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے، ان کا موبائل فون توڑ دیا اور انہیں دھمکیاں دیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز بھی آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کرنے والے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ، پولیس کا یہ عمل ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے ۔ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے تو دعوے کرتی ہے لیکن عملاً پولیس اور اسٹیٹ مشنری صحافیوں ، کیمرہ مین، فوٹو گرافراز پر ظلم وتشدد کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور یہ واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہورہے ہیں اس کیلئے تمام صحافی تنظیموں کو مشترکہ طورپر لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج صحافی جس کسمپرسی کا شکار ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے وزیر اطلاعات اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں ۔ سجاد کاظمی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں نوکریوںسے برطرف کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں