sahafio ki hifazat ke hawale se tarbeyati workshop ka ineqad

صحافی اور اہل خانہ کیلئے عیدقرباں کے تینوں دن فیملی فیسٹول لگے گا۔۔

 نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اظہر جتوئی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں عید الالضحیٰ فیملی فیسٹیول اور سمر کیمپ کے انعقاد کےحوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ کلب کے انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوص کرتے ہوئے اس کے ماحول کو خوشگوار اور خاندان دوست بنانے کے لیے رولز تشکیل دینے اور ان پر سختی سے عملدرآمداور انتظامی کمیٹیاں بنانے کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عید قربان فیملی فیسٹیول عید کے تینوں دن این پی سی ممبران کے اہل خانہ کیلئے ان کے شایان شان عشایئے کا اہتمام کیا جائیگا۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران صحافیوں کے بچوں کیلئے سمر کیمپ کے انعقاد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں پریس کلب کے انتظامی امور کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں