doran e harasat qed tanhai mein rakha gya

صحافی اسد طور کی ضمانت پر رہائی۔۔

اداروں کے خلاف مہم کے کیس میں وی لاگر اسد طور کی ضمانت منظور کرلی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے وی لاگر اسد طور کے خلاف اداروں کے خلاف مہم سے متعلق کیس کی سماعت کی، اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کے خلاف اداروں کیخلاف مہم چلانے کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اسد طور کے وکلاء جبکہ کیس کے تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر اشتیاق حسین شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اسد طور کی ضمانت منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔وکیل اسد طور نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے؟جس پر ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے۔بعد ازاں عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔گرفتار صحافی اسد طور کو ہفتہ کی رات اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں