صحافیوں کے لئے تربیتی فیلوشپ کا اعلان۔۔

 نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے تعاون سے صحافیوں کے لئے ایک تربیتی فیلوشپ کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اس پروگرام کا مقصد صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل حقوق اور انٹرنیٹ گورننس سے متعلق موضوعات کو صنفی حساسیت اور انسانی حقوق کے تناظر میں موثر انداز میں رپورٹ کر سکیں۔اس فیلوشپ کے ذریعے 12 منتخب صحافیوں کو ڈیجیٹل حقوق اور صنفی شمولیت سے متعلق جامع علم اور عملی مہارت فراہم کی جائے گی جس کے تحت اعلیٰ معیار کی تحقیقی صحافت کی تیاری اور اشاعت کو فروغ دیا جائے گا جو ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے مسائل کو اجاگر کرے گی اور اس موضوع پر عوامی شعور اور میڈیا میں مو¿ثر نمائندگی کو یقینی بنائے گی۔چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل رسائی بڑھنے کے باوجود خواتین کی ڈیجیٹل دنیا میں مکمل شمولیت میں ایک نمایاں صنفی خلا موجود ہے، صحافی اس خلا کو اجاگر کرنے، عوامی بحث کو مو¿ثر بنانے اور اداروں کو جوابدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی شریک بانی صدف خان نے کہاکہ ڈیجیٹل دنیا میں صنفی شمولیت کے فروغ کے لئے باخبر اور باریک بین صحافت ناگزیر ہے، آج جب ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز معلومات تک رسائی اور ان کے کنٹرول کو تشکیل دے رہی ہیں تو ضروری ہے کہ صحافی ان موضوعات کو انسانی حقوق اور صنفی حساسیت کے ساتھ رپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھیں، یہ فیلوشپ اس صلاحیت کو بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔فیلوشپ کے لئے درخواستیں کھلی ہیں اور 15 مئی 2025 تک موصول کی جائیں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں