ahmed farhad ki paishi tak case band nai hoga

صحافیوں کے خلاف مقدمے کی درخواست پر نوٹس جاری۔۔

جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف ایف آئی اے میں اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے،جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید، صحافی جاوید چوھدری، شاہد میتلا، پیمرا، پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق شہری نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید و دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کر کے کارورائی کی جائے، جنرل (ر) باجوہ اور جنرل (ر) فیض قانونی رکاوٹ عبور کر کے سنگین جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ غلط اور من گھڑت طریقے سے مختلف ایونٹس کو ظاہر کر کے داغدار کیا گیا، توجہ حاصل کرنے کے لیےصحافت کی آڑ میں آرٹیکلز سے ریاستی ادارے کی منفی تصویر پیش کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان واقعات کے تناظر میں جاری مہم عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں