جرنلسٹ فا ؤنڈیشن اور اسلام آباد کیریئر کالج میں صحافیوں کے بچوں کو خصوصی وظائف دینے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کیریئر کالجز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیسوں میں خصوصی رعایت دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، معاہدے کی تقریب میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر ، مرکزی صدر جر نلسٹ فا ؤنڈیشن زیڈ اے ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، ممبر گورننگ باڈی آوش اعوان نے شرکت کی،ڈی جی پروفیسر محمد عامر ، جنرل سیکرٹری رفا قت حسین نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت اسلام آباد کیریئر کالجز کی جڑواں شہروں اور دیگر اضلاع میں قائم برانچز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیس میں 25 فیصد سکالرشپ دیا جائے گااور وفات پانے والے صحافیوں کے میرٹ پر بچوں کو فری تعلیم دی جائیگی،نیز جے ایف کو آئی سی سی آڈیٹوریم میں سیمینارز کرانے کی بھی اجاز ت ہوگی۔ ڈی جی آئی سی سی پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ اسلام آباد کیریئر کالجز کی ملک بھر میں 100 برانچز کھولیں گے۔ جن میں بھی فا ؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپ دیں گے،چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہاکہ جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کی صحافتی برادری کے لئے فلاحی و فکری سوچ قابل صد تحسین ہے،صحافیوں کو ریلیف دینا ترجیح ہے، صدر جے ایف زیڈ اے ملک، سیکرٹری رفاقت حسین نے کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی طرف سے تعلیمی سکالرشپ دینے کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے مصروف عمل ہے۔ آخر میں چیئر مین جاوید انتظار نے جے ایف کے وفد کو آڈیٹوریم کا دورہ بھی کروایا ۔

صحافیوں کے بچوں کو خصوصی وظائف دینے کا معاہدہ۔۔
Facebook Comments