F block core committe ka taraqqiyati kamo keliye izhaar e tashkeer

صحافیوں کی شہادت پر اظہارافسوس، جنگ بندی کا مطالبہ۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، نائب صدر ظہیر احمد بابر ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں مظلوم فلسطینیوں اور صحافیوں کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے اور فوری طورپر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ کے خلاف جاری جدوجہد میں ہزاروں معصوم بچے ، خواتین اور مرد شہید ہوگئے ہیں جبکہ حالیہ جاری جنگ میں اسرائیل نے بے رحمی سے جدید اور ممنوعہ اسلحہ کا بے دریغ استعمال کرکے جس طرح تباہی مچائی ہے اس سے انسانیت کانپ گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسرائیلی بمباری سے اب تک جہاں معصوم لوگوں کو شہیدکیاگیاہے وہاں گیارہ صحافیوں کو بھی قتل کردیاگیاہے۔اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جبکہ عالمی قوتیں اپنے مفادات کے باعث اسرائیل کی ہرطرح سے پشت پناہی کرتی ہیں ،اسرائیلی حکومت نے 75 سال سے فلسطینی سرزمین پر قبضہ جاری رکھاہواہے اور موجودہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی انتہائی بنیاد پرست حکومت گریٹراسرائیل کے منصوبے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کار ی کے لئے فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے، فلسطین پر قبضہ دنیا کا ایساسانحہ ہے جس میں قابضین خود کو مظلوم ظاہر کرکے ظلم وجبرکے پہاڑ توڑ رہے ہیں اورصحافی ان کے کرتوتوں کو منظر عام پر نہ لے آئیں اس سے خائف ہوکر وہ بے دریغ صحافیوں کوبھی شہید کررہے ہیں جو سراسر عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ اقوام عالم فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث معصوم انسانوں کے قتل عام خصوصاََ صحافیوں کو قتل کرنے کاہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے اور بین الاقوامی جنگی قوانین کے تحت مجرمین کوسزائیں دی جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں