وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نیاز حسین لغاری کو عہدے سے ہٹادیا گیا ان کے پاس قائم مقام ڈائریکٹر ایسٹ کا چارج تھا واضح رہے اتوار کو ایک تقریب کے دوران صحافیوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے رویے اور ایک صحافی کودی جانے والی دھمکیوں سے وزیر بلدیات کو آگاہ کیا جس پر انہوں کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے صحافی کو دھمکیاں دینے پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی نیاز حسین لغاری کو عہدے سے برطرف کردیا۔وزیر بلدیات کا کہنا ہے کسی کو بھی صحافیوں کو دھمکانے کی اجازت نہیں۔ سندھ حکومت نے واضح کردیا کہ صحافیوں کے خلاف کسی انتقامی کارروائی کی اجازت نہیں۔
Facebook Comments
