صحافیوں کا معاشی قتل عام جاری، صحافی تنظیمیں خاموش تماشائی۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کے دور حکومت میں شروع ہونے والا صحافیوں کا معاشی قتل عام آج بھی جاری ہے جبکہ حکومت وزارت اطلاعات و نشریات اور صحافیوں کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کرنے والی درجنوں صحافی تنظیمیں بے بس لاچار اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں کے یو جے دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان جنرل سیکرٹری محسن شبیر سومرو نائب صدر قسیم رحیم جوائنٹ سیکریٹری طارق اسلم خازن عمران پیرزادہ اور ممبرز ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں جنگ راولپنڈی سے 80 اور جنگ پشاور سے 8 صحافیوں و میڈیا ورکرز کو بیک جنبش قلم بےروزگار کر کے ان کا معاشی قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یے کہ ایک طرف تو صحافیوں کے مقدمات سننے والی عدالت آئی ٹی این ای نے جنگ کو حکم دیا تھا کہ صحافیوں کو مستقل کرے اور انہیں ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں ادا کرے لیکن روزنامہ جنگ مالکان اور انتظامیہ نے عدالتی حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ملازمت سے ہی فارغ کر دیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کے یو جے دستور گروپ نے پی ایف یو جیز کے تمام دھڑوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر ایک مشترکہ اجلاس بلائیں جس میں صحافیوں کے معاشی قتل عام اور عدالتی حکم کی توہین و تذلیل کے خلاف بھر پور احتجاجی لائحہ عمل تیار کریں اور صحافی تنظیموں کے تمام دھڑے مل کر پورے ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیںکے یو جے دستور گروپ حکومت پاکستان وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی مطالبہ کرتا یے کہ وہ میڈیا ہاؤسز میں جاری صحافیوں کے معاشی قتل عام کا فوری طور پر سخت نوٹس لے اور سرکاری اشتہاروں سے کروڑوں روپے کمانے والے میڈیا مالکان کا کڑا احتساب کرے نیز صحافیوں کے مقدمات سننے والی عدالت آئی ٹی این ای کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں