سندھ کے شہر میرپورماتھیلو میں پولیس اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد کے واقعہ پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی نے ایکشن لیتے ہوئے چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔۔ ترجمان ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تشدد کے واقعہ میں ملوث تمام اہلکار لائن حاضر کردیئے گئے ہیں۔ صحافتی تنظیموں کی جانب سے ایس ایس پی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور واقعہ کی شفاف انکوائری اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں میرپورماتھیلو میں ایس ایس پی گھوٹکی کی آفیس کے سامنے صحافیوں کا احتجاج اور دھرناہوا، جس میں صحافیوں کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔۔احتجاج کرنے والے صحافیوں کے مطابق بے روزگار نوجوانوں کے احتجاج کی کوریج پر ڈہرکی پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک صحافی شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مظاہرین کے ساتھ صحافیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔مظاہرین نے ڈی ایس پی اوباڑو کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیاصحافیوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی ڈھرکی ماڑی انرجی میں رہائش پذیر ہیں۔ احتجا ج میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت ہے۔
