سالانہ کفالت پروگرام کے تحت چودھری اورنگزیب صاحب چیئرمین الکبیر ٹاؤن کے تعاون سے صحافتی کمیونٹی کے لیے راشن پیکیج کی تقسیم کا آغاز۔۔الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ کفالت پروگرام کے تحت صحافتی کمیونٹی کے لیے راشن پیکیجز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ان پیکیجز کی تقسیم بروز بدھ سے صبح دس بجے سے باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جن معزز صحافی دوستوں نے 10 فروری تک اپنے نام رجسٹر کروائے تھے، انہیں فون کال کے ذریعے تقسیم کے حوالے سے باقاعدہ اطلاع دے دی جائے گی۔ تمام رجسٹرڈ اراکین سے گزارش ہے کہ اطلاع موصول ہونے پر مقررہ وقت اور مقام پر تشریف لائیں تاکہ منظم انداز میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر تمام صحافیوں کی عزت و نفس کا خیال رکھا جائے گا بغیر کسی ویڈیو اور تصاویر کے راشن کی تقسیم ہوگی تمام دوست اپنے شناختی کارڈز لازمی لیکر آئے تاکہ ان کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایمرا کے صدرمحمد آصف بٹ نے کہا کہ سالانہ کفالت پروگرام کا مقصد صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور مشکل حالات میں ان کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے تمام دوستوں سے اپیل کی کہ وہ اس نیک مقصد کی کامیابی کے لیے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔سیکرٹری، سلیم احمد شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسوسی ایشن مستقبل میں بھی صحافی برادری کی خدمت اور فلاح کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
