صحافیوں،میڈیا ورکرز کو اہم مشورے۔۔

تحریر: فرخ وڑائچ۔۔

پچھلے ایک ہفتے سے بخار میں تھا دو تین سالوں میں دنیا کے کسی کونے میں ہوں کبھی اپنا شو مس نہیں کیا  پہلی مرتبہ اس ہفتے میں,  اپنے شو کی میزبانی نہ کرسکا اس دوران آرام کیا بہت کچھ سوچنے،سیکھنے کا موقع ملا زندگی میں بلاوجہ کچھ لڑائیاں دوستوں کی وجہ سے گلے ڈالیں جس کا حاصل وصول کچھ نہیں تھا جن کی وجہ سے یہ سب کیا انہوں نے کبھی مڑ کر نہیں دیکھا- زندگی میں سب سے ضروری آپ کی صحت ہے اگر یہ آپ کے ساتھ نہیں تو آپ کا رتبہ،دولت،طاقت سب بیکار ہے- زندگی میں بہت سے مواقع ایسے آتے ہیں جہاں آپ کو ویل لیفٹ کرنا چاہیے ہر شاٹ کھیلنے کے لیے نہیں ہوتی اسی طرح ہر مسئلہ آپ نے حل نہیں کرنا کچھ مسئلے دنیا کے لیے بھی چھوڑ دیں- آپ چاہے کسی سلطنت کے بادشاہ ہیں اگر آپ بستر سے آٹھ نہیں سکتے تو آپ کی رعایا،کابینہ سب آپ کو چھوڑ جائیں گے پیچھے صرف آپ کی فیملی رہ جائے گی اس لیے سب سے پہلی ترجیح اپنے اہل و عیال کو دیں ان کا قیمتی وقت ان لوگوں پر مت خرچ کریں جو صرف آپ کے اچھے وقت کے دوست ہیں- اپنی  نوکری ، باس کا خیال رکھیں مگر باس کی ہر جائز ناجائز بات ماننا ضروری نہیں میرے سامنے کئی مثالیں موجود ہیں جو باس کے حد سے زیادہ اٹھاتے تھے برا وقت آنے پر باس نے ان سب کی پہلے قربانی دی کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ توجہ باس کے نخرے اٹھانے میں لگاتے تھے- اینکر،پروڈیوسر،کیمرہ مین،ڈائریکٹر، سی ای او یہ عہدے آپ سے پہلے بھی کسی کے پاس تھے اور آپ کے بعد بھی ان پر کوئی اور فائز ہوگا اگر کسی کا بھلا نہیں کرسکتے تو برا کرنے کی کوشش میں اپنے آپ کو برباد نہ کریں- میں نوکری کے ساتھ کئی کاروبار کرتا ہوں۔ زندگی میں مطمئن رہنا چاہتے ہیں ایک سے زائد کام کریں مگر بیلنس رکھ کر دولت حاصل کرنے کے چکر میں صحت مت گنوائیں  بعد میں یہی دولت خرچ کرکے صحت حاصل نہیں ہوگی- ان سات دنوں کئی مہربان ایسے تھے جو یہ جاننے کے باوجود بیمار ہوں اپنے کام بتاتے رہے مجھے یہی سمجھ لگی ہے صحت اچھی ہو تو ہر چیز اچھی لگتی ہے میری طبیعت خراب تھی اس لیے مجھے یہ مہربان زہر لگتے تھے- آج کے بعد کوشش ہوگی کسی دوست کو لیٹ نائٹ بار بار کال نہیں کروں گا کیا پتا اس کی طبیعت خراب ہو یا وہ آرام کر رہا ہو- اگر کوئی مجھے کہے گا میں بیمار ہوں تو میں اس کی بات پر یقین کرلوں گا –  اور ہاں یاد آیا میں ہرسال دو نئے ملک ضرور دیکھتا ہوں اب سمجھ میں آیا یہ اچھی عادت ہے اللہ ہمت دے تو دنیا ضرور دیکھیں یہ خوبصورت ہے- نیٹ فلکس،پرائم کی سبکرپشن، اچھی کتابیں اپنے پاس ضرور رکھیں عام طور پر ،بیماری میں خاص طور پر ان سے بڑا کوئی دوست نہیں- دوستو ضروری نہیں میری ساری باتیں ٹھیک ہوں جو اچھی لگیں اپنالیں سمجھ نہ آئے تو اگنور کریں اس پر کون سے پیسے لگتے ہیں۔۔(فرخ وڑائچ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں