سابق وزیر اعظم پاکستان و پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا اور پریس کلب کی نو منتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی، فیصل میر بھی موجود تھے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، جنرل سیکرٹری افضال طالب جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے پریس کلب آمد پر معزز مہمانان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند سیاسی پارٹی ہے جس کی جمہوریت کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ صحافت کے بغیر سیاست نہیں ہو سکتی ، صحافی جتنے آزاد اور خود مختار ہوں گے اپنے ہی اچھے طریقے سے ملکی نظام کی بہتری کیلئے کام کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کیلئے اہم چیز امن وامان کی صورتحال کو بہتر رکھنا اہم ہے، مرکزی حکومت ہو یا صوبائی حکومت ہو ملکی سالمیت اور شہریوں کی جان و مال کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلے ہونے چاہئیں ، وادی پیرہ کی صورتحال میں صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ ملکر کرنا چائیے۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب افضال طالب نے معزز مہمانان کی کلب آمد پر انکا شکر یہ ادا کیا اور پھول پیش کئے۔
صحافت کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، راجہ پرویز اشرف۔۔
Facebook Comments
