پنجاب میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، فلم اسکول کے قیام کی منظوری۔۔

صحافت آزادہوتوجمہوریت مضبوط ہوتی ہے، مریم نواز۔۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اورزندہ قوم کی پہچان ہے، آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں، جمہوریت اور آزادیٔ صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی جدو جہد میں ساتھ ہیں، صحافیوں کے تحفظ کے لئے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے، صحافی برادری کیلئے ’’اپنے گھر” کا خواب پورا کرنے کےلئے کوشاں ہیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں