انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں اغوا برائے تاوان کا واقعہ ایک سال بعد رپورٹ ہوا جو 24 گھنٹے میں ٹریس ہوگیا۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کسی بھی کرمنل کو پولیس کی سرپرستی حاصل نہیں، لاڑکانہ اور سکھر پولیس فائٹنگ پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ شہید جان محمد مہر کے قاتل کو پکڑنے کا چیلنج ہے، مرکزی قاتل نہیں پکڑا گیا مگر دیگر پکڑے گئے ہیں۔آئی جی سندھ نے یہ بھی کہا کہ کریمنل اور دہشت گرد سے ایسا تعلق نہیں رکھنا چاہتے کہ لگے انہیں سہولت دے رہے ہیں۔ سندھ بھر میں 27 ہزار پولیس جوان بھرتی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس سماجی برائیوں کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کر رہی ہے، ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
Facebook Comments