shohar ko qatal karne wali tiktoker ko umar qed ki saza

شوہر کے قتل کاالزام، خاتون ٹک ٹاکر گرفتار۔۔

پنجاب پولیس نے دو برس قبل شہری کے قتل کے الزام میں اُس کی بیوی (ٹک ٹاکر) کو لاہور جبکہ اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑی کاروائی کی گئی اور مشہور ٹک ٹاکر میمونہ ارم شہزادی اور اُس کے شوہر کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو مسقط سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری ملزم رضوان علی نے تھانہ اگوکی کے علاقے میں ٹک ٹاکر میمونہ ارم شہزادی کے ساتھ مل کر ان کے شوہر کو قتل کیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی تھی اور بعدازاں روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے کہا کہ صوبائی پولیس کے اسپیشل آپریشن سیل نے اشتہاری ملزم کو بذریعہ انٹرپول دو برس بعد گرفتار کرلیا ہے، اشتہاری ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروا کر مسقط سے بے دخل کروایا گیا۔ پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں