مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مستقبل کے شوہر کو ان کی اداکاری پسند نہ آئی تو وہ اداکاری چھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گی۔سونیا حسین نے حال ہی میں اپنی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن کے دوران سینئر صحافی و یوٹیوبر عنبرین فاطمہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ فلم کی کاسٹ کے بارے میں سونیا نے کہا کہ اس فلم میں پاکستانی انڈسٹری کے بہت بڑے نام شامل ہیں جیسے جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری اور فیصل شیخ، تو اندازہ لگالیں کہ فلم میں کچھ تو خاص ضرور ہوگا۔شان شاہد کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ فلم ابھی زیر تکمیل ہے اور ممکن ہے کہ سال کے آخر میں ریلیز ہو، اس میں میرا کردار بہت منفرد اور مختلف نوعیت کا ہے۔اداکاری سے کچھ فاصلے کی وضاحت کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ میں اس وقت ڈراموں میں اس لیے کام نہیں کر رہی کیونکہ میں نے حال ہی میں پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے، اسی وجہ سے اداکاری پر مکمل توجہ نہیں دے پارہی۔شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے کوئی اچھا انسان ملے گا میں شادی کرلوں گی، میری خواہش ہے کہ میرا شوہر تعلیم یافتہ، بااخلاق، خوش اخلاق اور خاندانی اقدار کا حامل ہو۔جب ان سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اگر شوہر شوبز چھوڑنے کا کہیں تو وہ کیا کریں گی؟ اس پر سونیا حسین نے کہا کہ اگر اسے میری اداکاری پسند نہ آئی تو میں اداکاری چھوڑ دوں گی، کیونکہ میں پہلے ہی پروڈکشن میں آچکی ہوں اور اسی پر توجہ دینا چاہتی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ویسے بھی صرف چند سال ہی مزید اداکاری جاری رکھنا چاہتی ہوں، اس لیے شادی کے بعد اسے چھوڑنے میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔سونیا حسین کی فلم دیمک عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی ہے جس میں فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ بھی شامل ہیں۔

شوہر نے کہ تو اداکاری چھوڑ دونگی، سونیا حسین۔۔
Facebook Comments