شوہریوٹیوب انٹرویو دیکھ کر فداہوگئے،تزئین حسین۔۔

اپریل 2025 میں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی تزئین حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دوسرے شوہر یوٹیوب پر ان کا انٹرویو دیکھ کر ان پر فدا ہوئے۔تزئین حسین تزئین حسین سینئر مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، جن کے پہلے شوہر زاہد حسین جون 2020 میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے۔تزئین حسین نے پہلی شادی یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے تین بچے بھی ہیں جو اب جواں سالہ ہیں۔تزئین حسین نے نوجوانی میں ہی 1990 کی دہائی میں اداکاری میں قدم رکھا تھا لیکن شادی کے بعد بچے ہونے پر انہوں نے شوبز کو خیرباد کہ دیا تھا۔تزئین حسین نے تقریبا 20 سال بعد 2023 میں ’یوں ہی‘ نامی ڈرامے سے اداکاری کا دوبارہ آغاز کیا تھا، گزشتہ ماہ اپریل میں انہوں نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی تھی۔اب انہوں نے شوہر سے ملاقات اور ان سے تعلقات استوار ہونے سے متعلق مختصر گفتگو کی ہے۔تزئین حسین نے رافع محمود کے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نے ان کا یوٹیوب پر انٹرویو دیکھا تھا، جس کے بعد وہ ان پر فدا ہوگئے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے فوچیا میگزین کو دیا گیا ان کا انٹرویو دیکھا اور پھر اپنے دوستوں سے ملاقات کروانے کی درخواست کی۔ان کے مطابق ان کے اور ان کے شوہر کے چند مشترکہ دوست ہیں، جنہوں نے ان کے درمیان پہلی ملاقات کروائی اور پھر ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔تزئین حسین نے شوہر سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم بتایا کہ شوہر نے ان کا یوٹیوب پر انٹرویو دیکھنے کے بعد اپنے دوستوں سے ملاقات کروانے کی درخواست کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں