کراچی پریس کلب میں سیکورٹی خدشات کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ۔۔۔کراچی پریس کلب میں آنے والے تمام نان ممبران اور معزز مہمانوں کی گیٹ پر انٹری کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے گیٹ آفس پر لازمی انٹری کرائیں۔نان ممبران مسجد لان تک محدود ہوں گے۔مرکزی بلڈنگ میں نان ممبران یا مہمانوں کو بغیر اجازت داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔دو سے زائد مہمانوں کی آمد کے حوالے سے کلب آفس کو پہلے آگاہ کرِیں۔کلب کے معزز ممبر کے بغیر کسی مہمان کو کلب کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔صرف اسٹیکر والی گاڑی کو داخلہ کی اجازت ہوگی۔نان ممبر اور مہمان لازمی طور پر گیسٹ کارڈ پہنیں ۔یہ اقدامات سیکورٹی صورتحال کے تحت کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے تمام معزز ممبران سے تعاون کی درخواست ہے۔ان گذارشات پر عمل کے لیے کلب انتظامیہ اسٹاف کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔یہ اقدام فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
