سیکرٹری اطلاعات پنجاب کا دورہ پریس کلب۔۔

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور دیگر سینیئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحافتی امور، میڈیا کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صحافی کالونی کے مسائل بالخصوص صحافی کالونی فیز ٹو کی تعمیر، ترقیاتی کاموں اور منصوبے کی جلد تکمیل سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ سیکرٹری اطلاعات کو صحافی برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا اور فیز ٹو کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران صحافیوں کو صحافی کالونی فیز ٹو کا جلد دورہ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ جاری ترقیاتی کاموں کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔  وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری ذاتی طور پر صحافی کالونی فیز ٹو کی جلد تکمیل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور اس منصوبے کی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کی بروقت تکمیل حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ صحافیوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں