سینکڑوں ملازمین کو عمرہ لیکن ملازمین کیلئے تنخواہ نہیں۔۔

نیو نیوز میں اکتوبر اور نومبر کی تنخواہ تاحال نہیں مل سکی، فی الوقت صرف آفس بوائز اور ڈرائیورز جن کی تنخواہ تیس ہزار سے کم ہے ان کو مل گئی ۔ باقی نیوز اور ٹیکنکل اسٹاف کو تاحال سیلری نہیں ملی۔ اس سے پہلے پچاس ہزار سے کم تنخواہ والوں کو 20 تاریخ تک تنخواہ ملتی تھی اس بار ان کو بھی تنخواہ نہیں ملی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نیونیوزکے  ملازمین پریشانی کا شکار ہے، تنخواہ نہ ملنے پر پریشانی کا شکار ورکرز کا کہنا ہے کہ  ایک طرف ہمیں تنخواہیں دینے کے لئے فنڈز اور پیسے نہیں لیکن  دوسری جانب سپیئر یرگروپ کی جانب سے پچھلے ماہ تین سو سے زائد ملازمین  کوعمرہ کے لیے اسپیشل دو طیارے بک کرکے عمرہ کی عدائیگی کے لیے  سعودی عرب بھیجا گیا تھا۔۔ جبکہ المیہ یہ ہے کہ سپئیریر گروپ کا اپنا ادارہ نیو ٹی وی  میں ملازمین دو ماہ کی تنخواہ کے لیے ترس رہے ہیں۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں