سینئر فوٹوگرافر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔

 سینئر فوٹو گرافر ممبر کراچی پریس کلب محمد ناصر سے کورنگی میں تھانہ زمان ٹائون کی حدود میں ڈکیت کیمرہ ، موبائل اور کیمرے کی بیٹری چارجر کارڈ، یوٹیوب چینلز کا لوگو اور نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈکیتی واقعے کی ایف آئی آر تھانہ زمان ٹائون میں درج کرادی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما فیروز خان،آل برادری قومی موومنٹ کے چیئرمین اخلاق سونی و دیگر سماجی رہنمائوں نے ڈکیتی واقعے کی شدید مذمت کی ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کیمرے موبائل اور نقدی رقم برآمد کی جائے۔ صحافیوں کے ساتھ بھی ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بنتی جارہی ہیں، ضلع کورنگی میں اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کیا جائے۔۔کراچی یونین آف جرنسلٹ۔ فیڈرل یونین آف جرنسلٹ۔پاکستان ایسو سی ایشن اف پریس فوٹو گرافرز اور دیگر صحافتی تنظیموں نے اس واقع کی شدید مزمت کی ہے اور گونر سندھ۔ وزیراعلی سندھ۔ ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ۔ ڈی آئی جی، ایس ایس پی ایسٹ ۔اور اعلی احکام سے اپیل کی ہے فوری ملزمان کی گرفتاری کرکے سامان برآمد کرا یا جائے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں