پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی عبد الرحمن گل (اے آر گل ) کی موٹر سائیکل گڑھی شاہو کے علاقے میں ان کے دفتر کے باہر سے چوری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس احکام سے موٹر سائیکل کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ۔ جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ،سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،نائب صدر ندیم زعیم ،جوائنٹ سیکرٹری شیر علی خالطی ،مدثر حسین تتلہ ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے اے آر گل سینئر صحافی ہیں ۔ اپنی پروفیشنل ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے ان کے پاس واحد سواری موٹر سائیکل تھی جو چور لے آڑے ۔ اس مہنگائی کے دور میں ایک سفید پوش صحافی کے لئے نئی موٹر سائیکل کی خریداری ایک مشکل ترین امر ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ متعلقہ تھانہ گڑھی شاہو پولیس کو اس افسوس ناک واقعہ کی ایف آئی آر درج کروائے دو روز ہو چکے ہیں لیکن متعلقہ تفتیشی حکام نے ابھی تک اس موٹر سائیکل کی بازیابی کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ انہوں نے اعلی پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ موٹر سائیکل کی ریکوری کے لئے اقدام اٹھائے اور صحافی اے آر گل کو فوری طور پر موٹر سائیکل دی جائے ۔

سینئر صحافی کی دفتر کے باہر سے موٹرسائیکل چوری۔۔
Facebook Comments