سینئر صحافی کیلئے ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ۔۔

سینئر صحافی کیلئے ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ۔۔

صحت کے شعبے میں نمایاں صحافتی خڈمات پر سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔وقار بھٹی کو چھٹی انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ کانفرنس میں صحت کے شعبے میں نمایاں صحافتی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی جانب سے یہ ایوارڈ ہر سال صحت کے شعبے میں تحقیق اور صحافت کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔وقار بھٹی روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل اور جیو نیوز میں بطور اسپیشل کوریسپونڈنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں