جنگ گروپ کے انگریزی اخبار دی نیوز کے رپورٹر اور سینئر صحافی امداد سومرو کو این سی سی آئی اے کراچی نے طلب کرلیا۔۔ان کے خلاف این سی سی آئی اے میں شکایت سندھ پبلک سروس کمیشن کے ایک ملازم نے کمیشن کے چیئرمین محمد وسیم کی جانب سے دائر کی ہے۔ امدادسومرو نے اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی کرالی ہے۔ امداد سومرو کے مطابق۔۔تمام دستاویزی شواہد، وائس نوٹس، وائس ریکارڈنگز، ایف آئی اے کی فرانزک رپورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات میرے پاس موجود ہیں اور آئی او کو جمع کرائے جائیں گے—جو کچھ میں نے رپورٹ کیا، میڈیا پر کہا اور سوشل میڈیا پر بیان دیا۔چونکہ میری ایسی رپورٹ دی نیوز میں شائع نہیں ہوئی اور مجھے میرے سوشل میڈیا تبصروں اور کچھ بیانات پر طلب کیا جا رہا ہے، اس لیے میں نے اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا اور جنگ گروپ کی مدد و حمایت حاصل نہیں کی۔امدادسومرو کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کا کردار بہت مشکوک ہے اور صحافتی تنظیمیں اسے ایک جائز ادارہ تسلیم نہیں کرتیں۔ ان کا موقف ہے کہ یہ تنظیم صرف صحافیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں اُن کے قانونی و آئینی کام سے روکنے کے لیے بنائی گئی ہے، جو کہ پاکستان کے آئین میں ضمانت یافتہ ہے۔چیئرمین پبلک سروس کمیشن محمد وسیم نے سیشن کورٹ ساؤتھ سے رجوع کرکے میرے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے، جو زیرِ سماعت ہے اور انشاءاللہ نمٹ جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے میرے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے سیکشن 22 اے/بی کے تحت درخواست دائر کی تھی جو نمٹا دی گئی ہے۔ میں اپنا کیس خود لڑ رہا ہوں کیونکہ میں وکیل ہوں (میرا لائسنس صحافتی مصروفیات کی وجہ سے معطل ہو گیا تھا)، اور اس میں میری مدد میرے بیٹے ایڈووکیٹ وقاص امدادسومرو، میری اہلیہ ایڈووکیٹ سورھیا امداد سومرو اور ان کے ساتھی ایڈووکیٹ دھرمندر کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی کو این سی سی آئی اے کراچی نے طلب کرلیا۔۔
Facebook Comments
