سینئر صحافی کو اہل خانہ سمیت لوٹ لیاگیا۔۔

کراچی میں سینئر صحافی و اینکرپرسن اخترشاہین رند کو اہل خانہ سمیت مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں لوٹ لیاگیا۔۔ واردات عثمان انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی بالمقابل سفاری پارک کے گیٹ پر ہوئی۔ اختر شاہین رند اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر یونیورسٹی روڈ سے اپنے گھر واقع ابوالحسن اصفہانی روڈ جا رہے تھے۔۔ موٹرسائیکل سوار شلوار قمیض پہنے دو مسلح ملزمان نے واردات کی۔۔ ملزمان نے ایک موبائل فون، 42 ہزار روپے سے زائد نقدی لوٹ لی، کرم اختر کے شور مچانے پر ملزمان بوکھلاہٹ میں فرار ہو گئے۔۔ ملزمان موٹر سائیکل کی چابیاں بھی ساتھ لے گئےاور رانگ سائیڈ یونیورسٹی روڈ سمامہ کی طرف فرار ہوئے۔۔ 15 پولیس کے بروقت نہ پہنچنے پر متاثرہ صحافی نے  ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز سے بھی رابطہ کیاا۔ مددگار 15 پولیس اطلاع ملنے کے 25 منٹ بعد پہنچی۔۔ شور شرابے کے باوجود واردات کے دوران عثمان انسٹیٹوٹ کے گارڈز مین گیٹ سے باہر نہیں نکلے، عثمان انسٹیٹوٹ کے مین گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی موجود تھا۔۔متاثرہ صحافی کا کہنا ہے کہ ۔۔کراچی میں کوئی محفوظ نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں