کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے سینئر صحافی اور کے یو جے کے ممبر جوہر مجید اور ان کی فیملی کو مختلف فون نمبرز سے ہراساں کرنے اور اغواء جان سے مارنے کی سنگین دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ایک بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ جوہر مجید کے خلاف اگر کوئی شکایت ھے تو اسے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے لیکن فون کالز پر ہراساں اور بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے کی ھر گز اجازت نہیں دی جاسکتی بیان میں مزید کہا گیا ھے کہ خود کو ایک فوجی آفیسر ظاہر کر کے “اٹھالوں گا مار دوں گا” کی دھمکیاں دینے کا اقدام باعث شرم ھے اور یہ گھناؤنا عمل پاک فوج کو بدنام کرنے کی شرمناک اور گھٹیا کوشش ھے جس کا متعلقہ اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے کے یو جے کی مجلس عاملہ نے آئی جی سندھ اور دیگر ذمہ دار سیکوریٹی اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ جوہر مجید اور انکی فیملی کو تحفظ دیا جائے بیان میں تھانہ شاہ فیصل پولیس کے رویے کی بھی مذمت کی جو عام شہریوں کو تحفظ دینے کے بجائے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کر رہی ھے کے یو جے جوہر مجید سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتی ھے۔