سینئر صحافی پر پولیس تشددکے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع۔۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں سینئر صحافی سجاد کاظمی پرگرینڈہیلتھ الائنس کی کوریج کے دوران کیے گئے پولیس تشدد کیخلاف قراردادجمع کروا دی گئی ہے ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب (پی پی 155)امتیاز محمود کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان مورخہ 28اپریل کوسینئرصحافی سجاد کاظمی کو مظاہرے کی کوریج سے روکنے کے لیے کیے گئے پولیس تشدداورموبائل توڑنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتاہے،قرارداد میں کہاگیاکہ سجاد کاظمی کلب چوک میں احتجاج کی کوریج کر رہے تھے کہ اچانک پولیس نے ان پر حملہ کر دیا،پولیس کا یہ طرزِ عمل افسوسناک اور قانون کی کھلم خلاف ورزی ہے ،پنجاب اسمبلی کا ایوان مطالبہ کرتاہے کہ اس افسوسناک واقعہ کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ آئے روز پولیس کی جانب سے کوریج کے دوران صحافیوں پر تشددکے واقعات کی روک تھام ہو سکےـ

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں