سینئر صحافی ایثار رانا کو سنگر جواد احمد کی دھمکیاں۔۔

 پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے اپنے منعقدہ ایک اجلاس میں سینئر صحافی ایثار رانا کو  برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد کی طرف سے دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری  تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پی یوجے کی قیادت نے فیڈرل کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز سے اس معاملہ  کا فوری نوٹس لینے اور ایثار رانا کو تحفظ دینے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی  کیا ہے ۔ پی یوجے کے  اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مسائل ۔ انہیں بروقت تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تعیناتی سمیت نواں ویج بورڈ ایوارڈ کی تشکیل میں تاخیر  کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے بتایا کہ سینئر صحافی ایثار رانا نے برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کی طرف سے دھمکیاں دینے کا معاملہ یونین کے سامنے رکھا ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ایک ترقی پسند پارٹی کے سربراہ کا سینئر صحافی کو دھمکیاں دینا کسی طور قابل قبول نہیں ۔ صحافی معاشرے کی آواز ہیں اور اس آواز کو دھمکیوں سے دبایا جاسکتا۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے صحافیوں کو ڈرانا دھمکانا کسی طور قابل قبول نہیں ۔ ان کے ایسے عمل سے  معاشرے قبرستان بن جاتے ہیں ۔ پی یو جے کی قیادت نے اس معاملہ پر جواد احمد سے فوری ایثار رانا سے معذرت کرنے کا کہا ورنہ فیڈرل کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز اس  کا نوٹس لے ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ سے ملاقات اور بعد ازاں ان کی ہدایت پر پرنسپل  انفارمیشن آفیسر مبشر حسن سے ملاقات اور اس میں طے ہونے حوصلہ افزا بات چیت پر بریفننگ دی ۔انہوں نے بتایا ارشد انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد نے میڈیا ورکرز کو تنخواہیں کی ادائیگی میں تاخیر ۔ آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی فوری تعیناتی ۔ نواں ویج بورڈ ایوارڈ کی تشکیل ۔ میڈیا اداروں میں سروس سٹرکچر کی تشکیل ۔ یونین سازی کے حق اور پرنٹ میڈیا کی طرز پر الیکٹرانک اور ڈیجٹل میڈیا کے ورکرز کے لئے بھی نیوز پیپرز ایمپائر ایکٹ کی طرح نئی آئینی ترمیم لانے جبکہ میڈیا ورکرز کو صحت کارڈ کا اجراء کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی تجویز اور مطالبہ پر  وفاقی حکومت کی سطح پر پریس کلب کی خصوصی گرانٹ کے اجرا پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ جو بہت جلد وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد لاہور سمیت ملک کے بڑے پریس کلبوں کے جاری کی جائے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں