کراچی پریس کلب کے سابق کونسل ممبر سینئر صحافی تحقیقاتی رپورٹر اسلم شاہ کی ضمانت ہفتے کوبھی نہیں ہو سکی جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی۔۔اسلم شاہ کے وکیل چیئرمین انٹر نیشنل لائر فورم ناصر احمد نے بتایا کہ ایف آئی اے کا آئی او اور وکیل استغاثہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نا ہی رپورٹ پیش کی گئی جس پر درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی جبکہ عدالت نے آئی او کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔واضح رہے کہ اسلم شاہ کے خلاف واٹر بورڈ کے ایک افسر نے خبر دینے پر سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے جس میں اسلم شاہ گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔۔کے یو جے کے جنرل سیکرٹری لیاقت کشمیری نے ائی او کے عدالت میں پیش نا ہونے اور رپورٹ پیش نا کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا اور اسے تاخیری حربہ قرار دیا۔۔لیاقت کشمیری نے مزید بتایا کہ کے یوجے کے صدر طاہر حسن خان، سینئر صحافی مظہر عباس ،پی ایف یوجے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جاوید اصغر چوہدری ، سینئر صحافی رفعت سعید اور عظمت خان وغیرہ ہر طریقے سے قانونی عدالتی اور جیل میں سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے اسلم شاہ کی مدد و بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔۔انہوں نے بتایا کہ اسلم شاہ کو لانڈھی جیل کے اسپتال میں منتقل کروا دیا گیا جہاں انہیں تمام سہولتیں حاصل ہیں اور اسپتال کا عملہ اسلم شاہ کا خیال رکھ رہا ہے۔۔
