پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزٹو اور گزری پولیس اسٹیشن کی حدود میں رہائش پزیر سجاس کے صدر، کراچی پریس کلب کے ممبر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کے رکن محمود ریاض کے اپارٹمنٹ میں چوری کی واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، ایک مشترکہ بیان میں پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کے تمام عہدیداروں و ممبران نے محمود ریاض کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے۔ گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے سمیت تمام اعلی حکام سے واقع کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک اور سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقع رات کی تاریکی میں اس وقت پیش آیا جب محمود ریاض اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جس سے ڈیفنس فیزٹو میں سیکورٹی کی صورتحال پر کئی سوالات اٹھتے ہیں کیا، ایسا لگتا ہے کہ اب کراچی کے پوش علاقے بھی چوروں اور ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی کا کہنا ہے کہ واقع کی ایف آئی آر متعلقہ پولیس اسٹیشن گزری میں درج کرادی گئی ہے تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے چوری شدہ قیمتی اشیاء اور نقدی بازیاب کرائیں۔
سینئر اسپورٹس رپورٹر کے گھر کا صفایا۔۔
Facebook Comments
