پنجاب میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، فلم اسکول کے قیام کی منظوری۔۔

سینئر اداکارہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل۔۔۔

سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔حال ہی میں اداکارہ عابدہ بیگ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کو آبدیدہ دیکھا گیا۔ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ ہوں جس نے 35 سال فن کی خدمت کی اور میرے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال انڈسٹری کو دیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میتیں پڑی ہوتی تھیں لیکن ہم پھر بھی کام کیلئے سیٹ پر جاتے تھے، میں اس وقت بہت دکھ میں ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت چھن گئی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ کرائے کہ گھر میں رہ سکیں۔عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا  گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں